Tuesday, 11 January 2022

جاگ اٹھا پنجاب تو جاگا سارا پاکستان

 جاگ اٹھا پنجاب تو جاگا سارا پاکستان

ساتھ چلا ہے کے پی کے اور سندھ بلوچستان

ہاتھ میں دے کر ہاتھ بچانے نکلے پاکستان

جاگ اٹھا پنجاب تو جاگا سارا پاکستان


ہم سب بھائی بھائی ہیں کیا فوجی اور عوام

ایک ہی اپنی منزل ہے اور ایک ہی اپنا دھام

اپنے اپنے دائرے میں رہنا ہے سب کی شان

جاگ اٹھا پنجاب تو جاگا سارا پاکستان


سالوں سے جو حق تلفی اور ووٹ کی چوری ہے

جس نے پہلے بھی وحدت کی ڈوری توڑی ہے

یاد کرو بنگال کہ کیسے ٹوٹا پاکستان

جاگ اٹھا پنجاب تو جاگا سارا پاکستان


اپنے ملک میں جینے کا جنتا یہ مانگے

اس کے ووٹ کو عزت دو بس اتنا ہی چاہے

ملک میں آئینی بالا دستی چاہے ہر انسان

جاگ اٹھا پنجاب تو جاگا سارا پاکستان


خالد جاوید جان​

No comments:

Post a Comment