Tuesday, 4 January 2022

زندہ بھینٹ میری ماں سے کالی دیوی بولی

 زندہ بھینٹ


میری ماں سے کالی دیوی بولی؛

اپنے اکلوتے بیٹے کی بھینٹ

اگر تُو دے دے

اس کے بدلے

مایا دیوی تجھ کو مالا مال کرے گی

لیکن

کوئی ماں کب ایسا کر سکتی ہے

کالی ماں نے تو لیکن

میرے گھر کو تاک لیا تھا

میری ماں کو

پھر دو بیٹے رب نے بخشے

اب کے اس کالی دیوی نے

سب سے چھوٹے بھائی کو تاکا

لیکن اب وہ کالی دیوی

دھن کی دیوی بن کر اتری

اور پھر

اس چھوٹے بیٹے نے

غُربت کا احساس دلا کر

اک بھائی کی بھینٹ کی بِنتی

ماں سے کر دی

لیکن ماں نے بھینٹ کے بدلے

ان دونوں بیٹوں کے

زندہ رہنے کی اک شرط لگا دی

اب وہ بیٹے زندہ تو ہیں

لیکن ماں

اب لچھمی محل کے زنداں میں ہے

اور اس محل کے چاروں جانب

دھن کا ایک حصار کھنچا ہے

محل کی اونچی دیواروں سے

ماں

بیٹوں کو زندہ دیکھ تو سکتی ہے

پر

مِل نہیں سکتی

چُھو نہیں سکتی

اور وہ دونوں بیٹے

اڑ کر 

محل کے اندر

جا نہیں سکتے

ماں کو واپس

لا نہیں سکتے


آفتاب مضطر

No comments:

Post a Comment