Friday, 14 January 2022

الذی خلق الموت و الحیوٰة

 الذی خلق الموت و الحیوٰة


کون بے خیالی میں انگلیوں کے پوروں پر

گِن رہا ہے دن اپنے

کون ہے جو خوابوں کے

ان گِنت شبیہوں کو

زندہ کرتا جاتا ہے

تم نے آج تک کوئی ایسا دن گزارا ہے

جس میں اپنے ہونے کا شائبہ نہیں ہوتا

مجھ سے پوچھنے پر بھی

میں نہیں بتا سکتا

اس خدا کے بارے میں

جس نے زندگی کے ساتھ

موت کو بنایا ہے


زاہد خان

No comments:

Post a Comment