Sunday 27 March 2022

تاریکیوں کو آگ لگے اور دیا جلے

 تاریکیوں کو آگ لگے اور دِیا جلے 

یہ رات بین کرتی رہے اور دیا جلے 

اس کی زباں میں اتنا اثر ہے کہ نصف شب 

وہ روشنی کی بات کرے اور دیا جلے 

تم چاہتے ہو تم سے بچھڑ کے بھی خوش رہوں 

یعنی ہوا بھی چلتی رہے اور دیا جلے

کیا مجھ سے بھی عزیز ہے تم کو دیے کی لو 

پھر تو میرا مزار بنے، اور دیا جلے 

سورج تو میری آنکھ سے آگے کی چیز ہے 

میں چاہتا ہوں شام ڈھلے اور دیا جلے 

تم لوٹنے میں دیر نہ کرنا کہ یہ نہ ہو 

دل تیرگی میں گھِر چکے اور دیا جلے


تہذیب حافی

No comments:

Post a Comment