Thursday, 14 July 2022

بتا کیا کرے گا قیامت کے بعد

 بتا کیا کرے گا قیامت کے بعد

سدا کیا کرے گا قیامت کے بعد

ابھی تو تماشے میں مشغول ہے

خدا کیا کرے گا قیامت کے بعد

مِرے سکّے تو میری دنیا کے ہیں

چلا کیا کرے گا قیامت کے بعد

فنا کرنے پر خوش ہے کیوں مولوی

یہ کیا کیا کرے گا قیامت کے بعد

یہ دنیا اگر ختم ہو جائے گی 

جلا کیا کرے گا قیامت کے بعد

بتا زین! چارہ گری کے سوا

ادا کیا کرے گا قیامت کے بعد


زین عباس

No comments:

Post a Comment