عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
تھے فاطمہؑ کے دُلارے علیؑ کے چین حسینؑ
اور اس سے بڑھ کے تھے ناناؐ کے نورِ عین حسینؑ
تِری زبان میں تھی شہد سے بھی بڑھ کے مٹھاس
حیا و شرم کا پیکر تھے تیرے نین حسینؑ
میں اہلِ بیتؑ کی عظمت کا جب بھی ذکر کروں
مِرے لبوں سے نکلتا ہے بس حسینؑ حسینؑ
مِرے نبیؐ کی شباہت تھی تیرے چہرے پر
کہ سارا حُسن تھا تیرا خدا کی دَین حسینؑ
ہم اب بھی شامِ غریباں کا دن نہیں بھولے
منا رہے ہیں تِرے غم میں مغربین حسینؑ
ہماری آنکھ سے کیونکر نہ اشک پھوٹ پڑیں
تمہارا غم ہے مسلماں پہ فرضِ عین حسینؑ
حبیب الرحمٰن مشتاق
حبیب الرحمان مشتاق
No comments:
Post a Comment