Saturday, 10 June 2023

مدحت کے پیالے سے ہوئی پیاس جگر دور

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مدحت کے پیالے سے ہُوئی پیاسِ جگر دُور

اور نُور کے ہالے سے ہوئی ظُلمتِ گھر دور

توصیفِ محمدﷺ سے زباں تر ہوئی، دل شاد

آنکھوں سے مِری ہو گئی دنیائے گُہر دور

مشغول ہُوا دل جو تِرےﷺ ذکر سے ہر دم

کافُور ہُوا شام کا غم،۔ فکر سحر دور

کہتے ہیں وہاں جا کے بدل جاتی ہے دُنیا

ادراک کی سرحد سے نکلتا ہے بشر دور

اک حسرتِ دیرینہ نگاہوں میں سجائے

آیا ہوں تِریﷺ سمت بہت نُور نظر دور

دُنیا میں اُجالوں کی نئی صبح کا آغاز

آمد سے تِریﷺ ہو گیا ظُلمات کا شر دور

عرفان! غُلامی کا سجا طوق گلے میں

ٹل جائے گی ہر ایک بلا، خوف و خطر دور


عرفان اللہ

No comments:

Post a Comment