Saturday, 10 June 2023

چہرہ چہرہ بہتا پانی

 چہرہ چہرہ بہتا پانی

ایک جگہ کیا رہتا پانی

راز یگوں کے جانے مانے

ایک تجھی میں رہتا پانی

اپنی اپنی ندیا ڈھونڈے

کہتا سنتا رہتا پانی

مہدی ساگر میں یہ صحرا

یہ کیا یہ کیا کہتا پانی


مشتاق مہدی

No comments:

Post a Comment