عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
اک میں ہی نہیں اُنؐ پر قربان زمانہ ہے
جو ربِ دو عالم کا محبوبﷺ یگانہ ہے
کل جس نے ہمیں پُل سے خود پار لگانا ہے
زہرہؑ کا وہﷺ بابا ہے، سبطینؑ کا نانا ہے
اس ہاشمیؐ دُولہا پر کونین کو میں وارُوں
جو حسن و شمائل میں یکتائے زمانہ ہے
عزت سے نہ مر جائیں کیوں نامِ محمدﷺ پر
ہم نے کسی دن یُوں بھی دنیا سے تو جانا ہے
ہُوں شاہِ مدینہﷺ کی میں پُشت پناہی میں
کیا اس کی مجھے پروا دشمن جو زمانہ ہے
سو بار اگر توبہ ٹُوٹی بھی تو کیا حیرت
بخشش کی روایت میں توبہ تو بہانہ ہے
محرومِ کرم اس کو رکھیے نہ سرِ محشر
جیسا ہے نصیر! آخر سائل تو پُرانا ہے
سید نصیرالدین نصیر
No comments:
Post a Comment