Sunday, 4 February 2024

ہر گھڑی کرب مسلسل میں کٹی جاتی ہے

 ہر گھڑی کرب مُسلسل میں کٹی جاتی ہے

زندگی اپنے گُناہوں کی سزا پاتی ہے

یاد آؤں کہ نہ آؤں مِری قسمت، لیکن

ان سے اُمید مُلاقات چلی جاتی ہے

یوں مِرے بعد ہے دُنیا پہ اُداسی طاری

جیسے دُنیا مِرے حالات کا غم کھاتی ہے

جب بھی آتا ہے تصور تِرے انسانوں کا

ایک فریاد مِرے منہ سے نکل جاتی ہے

خوش رہو دشتِ تمنا کی ہواؤ کہ مجھے

تم سے بچھڑے ہوئے یاروں کی مہک آتی ہے

زندگی میں کئی ایسے بھی مِلے تھے ساتھی

رُوح اب جن کے تصور سے بھی گھبراتی ہے


شفقت کاظمی

No comments:

Post a Comment