Sunday 4 February 2024

آئیے اے جان عالم آئیے

 آئیے اے جانِ عالم آئیے

اپنے بندے پر کرم فرمائیے

عید آئی اور گیا ماہِ صیّام

چاند سا منہ آپ تو دِکھلائیے

سال بھر گُزرا اُمیدِ وصل میں

عید کا دن ہے گلے لگ جائیے

اک گھڑی بھی بیٹھنا دو بھر ہوا

دل کو سمجھا لیں گے، اچھا جائیے

وصل کی کہتا ہوں جب گوہر سے میں

ہنس کے کہتے ہیں کہ منہ بنوائیے


گوہر جان/گوہر جان ہمدم/انجلینا ییوارڈ 

No comments:

Post a Comment