Thursday, 11 February 2021

زمین فرش فلک سائبان لکھتے ہیں

زمین فرش فلک سائبان لکھتے ہیں

ہم اس جہان کو اپنا مکان لکھتے ہیں

ہمارے عہد کی تاریخ مُنفرد ہو گی

لہُو سے اپنے جسے نوجوان لکھتے ہیں

یہ جھُوٹ ہے کہ حقیقت یہ جبر ہے کہ خلوص

جو بے وفا ہیں انہیں مہربان لکھتے ہیں

جو آنے والے زمانوں سے با خبر کر دے

جبینِ وقت پہ وہ داستان لکھتے ہیں

سمندروں کے سِتم کی کہانیاں جامی

درِیدہ ہوتے ہوئے بادبان لکھتے ہیں


سید معراج جامی

No comments:

Post a Comment