Thursday, 11 February 2021

ساتھ یہ زمیں جائے ساتھ آسماں جائے

 ساتھ یہ زمیں جائے، ساتھ آسماں جائے

میں جہاں جہاں جاؤں، تیری داستاں جائے

تیرا نام لکھا ہو، اور تِرا نشاں جائے

جس طرف یقیں ٹھہرے، جس طرف گماں جائے

موت ایک جھونکا ہے، لے کے صرف جاں جائے

زیست ایک آندھی ہے، لے کے امتحاں جائے

کوئی عشق کی بازی جیت کر بھی روتا ہے

کوئی گرچہ ہارا ہو، پھر بھی شادماں جائے

میں سراپا آتش کہ آ گِرا ہوں جنگل میں

ہر طرف تو سبزہ ہے، کس طرف دھواں جائے

ناخدا نہیں کوئی،۔ ہمنوا نہیں کوئی

خود ہی اپنی کشتی کو لے کے بادباں جائے

خون کی ہیں تحریریں، زندگی کی تصویریں

دل کہاں کہاں تڑپے، جاں کہاں کہاں جائے


شاہد شاہنواز

No comments:

Post a Comment