Friday, 14 May 2021

میں نے اپنا حق مانگا تھا وہ ناحق ہی روٹھ گیا

 میں نے اپنا حق مانگا تھا وہ ناحق ہی رُوٹھ گیا

بس اتنی سی بات ہوئی تھی ساتھ ہمارا چھُوٹ گیا

وہ میرا ہے آخر اک دن مجھ کو مل ہی جائے گا

میرے من کا ایک بھرم تھا کب تک رہتا ٹوٹ گیا

دنیا بھر کی شان و شوکت جیوں کی تیوں ہی دھری رہی

میرے بیراگی من میں جب سچ آیا تو جھوٹ گیا

کیا جانے یہ آنکھ کھلی یا پھر سے کوئی بھرم ہوا

اب کے ایسے اچٹا دل کچھ چھوڑا اور کچھ چھوٹ گیا

لڑتے لڑتے آخر اک دن پنچھی کی ہی جیت ہوئی

پران پکھیرو نے تن چھوڑا خالی پنجرہ چھوٹ گیا


دپتی مشرا

No comments:

Post a Comment