Sunday, 19 September 2021

خریدے گا اگر کوئی تو فن کو بیچ دوں گا میں

 خریدے گا اگر کوئی تو فن کو بیچ دوں گا میں

کئی ہفتوں سے بھوکا ہوں سخن کو بیچ دوں گا میں

مِرے بچے اگر اک روز بھی بھوکے رہے مولا

اسی دن قبر سے اٹھ کر کفن کو بیچ دوں گا میں

گزاری عمر ساری ایک جوڑے میں فقط میں نے

خریدوں گا کفن تو پیرہن کو بیچ دوں گا میں

ہمارا دل نہیں لگتا یہاں جاں باز گلشن میں

اگر بلبل نہیں لَوٹا، چمن کو بیچ دوں گا میں


خان جانباز

No comments:

Post a Comment