Thursday, 9 September 2021

آپ کو کس لیے صدا دیں ہم

 آپ کو کس لیے صدا دیں ہم

اس سے بہتر ہے سب بھلا دیں ہم

کاش ہم اُس سے اُس کی طرح ملیں

اُس کو اُس کی طرح گنوا دیں ہم

اپنا بس اپنے دل پہ چلتا ہو

آپ کا نام تک مٹا دیں ہم

کیا کہا؟ ہم سے دور ہونا ہے

ہجر کا زائچہ بنا دیں ہم

اک محبت ہی کل اثاثہ ہے

تجھ کو تحفے میں اور کیا دیں ہم

دل میں رہتی ہے آپ کی صورت

کوئی پوچھے تو کیا بتا دیں ہم


کرن ہاشمی

No comments:

Post a Comment