Thursday 23 September 2021

دیکھ پگلی نہ دل لگا مرے ساتھ

 دیکھ پگلی نہ دل لگا مِرے ساتھ 

اتنی اچھی نہیں وفا مِرے ساتھ 

یار جو مجھ پہ جان وارتے تھے 

کیا کوئی واقعی مَرا مِرے ساتھ ؟

میں تو کمزور تھا میں کیا لڑتا 

وہ مگر پھر بھی لڑ پڑا مِرے ساتھ 

میں پریشان تو نہیں مرے دوست 

اتنی ہمدردی مت جِتا مرے ساتھ 

اے خدا! تُو تو جانتا تھا مجھے 

تُو نے اچھا نہیں کِیا مرے ساتھ 

اب مِرے پاس پھوٹی کوڑی نہیں 

اب نہیں کوئی بولتا مرے ساتھ 

کیا خبر تجھ کو اچھے لگ جاتے 

تُو اگر اُس کو دیکھتا مرے ساتھ 


وقار خان

No comments:

Post a Comment