Wednesday, 15 September 2021

وبا کے دنوں میں محبت

 وبا کے دنوں میں محبت


کیسا حسین ستم ہے کہ

جب ہماری قربت کے موسم آئے

تو شہر میں وبا پھوٹ پڑی

ان دنوں میں تمہارے خد و خال کا تصور کر کے

تمہارے حسن کو

بیاں کرنے میں مصروف ہوں

ابھی میں تمہارے وجود کو لفظوں کے ذریعے

زندگی دینے کی کوشش کر رہا ہوں

مجھے یقین ہے کہ بہت جلد حالات ٹھیک ہوں گے

پھر ہم کسی شام

شہر کی ٹھنڈی سڑک پر ہاتھ تھامے چلتے ہوئے

ان دنوں کا ذکر کریں گے

تب میں تمہیں بتاؤں گا کہ

تمہاری میری زندگی میں کیا اہمیت ہے

میں نے ان تنہائی کے دنوں میں تمہیں کتنا یاد کیا

کیسے میں تمہارے بارے میں لکھتے ہوئے کھو جاتا تھا

اور میں نے سوچ رکھا ہے کہ

میں تب تمہیں بوسہ کرنا سکھاؤں گا

جو ان وبائی دنوں کی تشنگی پر بھاری ہو گا


میاں وقار

No comments:

Post a Comment