Monday, 13 September 2021

نیزے کی نوک پر وہ تلاوت حسین کی

عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ


 نیزے کی نوک پر وہ تلاوت حسینؑ کی

تاریخ کیا بھلائے امامت حسین کی

قربان کنبہ کر دیا اسلام کے لیے

مشہور تھی جہاں میں سخاوت حسین کی

دینِ خدا کو کر دیا کس درجہ سر بلند

بھولیں تو کس طرح سے کرامت حسیںن کی

لشکر ہزارہا کا بہتّر کے سامنے

دل پر رقم ہوئی ہے شجاعت حسین کی

خونِ وفا سے تر ہوا صحرائے کربلا

ارفع ہے سب جہاں سے شہادت حسین کی

اعظم عقیدتوں میں نہیں ہے گماں کا دخل

ایماں کا ہے تقاضا محبت حسین کی


اعظم شاہد

No comments:

Post a Comment