زمین و زماں آسماں ان کی خاطر
بنائے گئے دو جہاں ان کی خاطر
وہ اول وہ آخر وہ قدرت خدا کی
مکین و مکاں لامکاں ان کی خاطر
جہاں پرعبارت ہوئی حکمرانی
ستارے فلک کہکشاں ان کی خاطر
ذرا دیکھ آنا مدینے کی گلیاں
جو صحرا ہوا گلستاں ان کی خاطر
خدا کی عطا ہے شفاعت کا منصب
کہ ہو گا خدا مہرباں ان کی خاطر
فلک پر سجی ہے درودوں کی محفل
سجاتے رہو آشیاں ان کی خاطر
جو کہتے ہیں اسرار نعتیں نبی کی
ہے توقیر نام ونشاں ان کی خاطر
علیم اسرار
No comments:
Post a Comment