Friday, 10 September 2021

سرہانے دھری کتابیں بہت عزیز ہوتی ہیں

 کتابیں


کوئی کتاب ہم اک ہی نشست میں

پڑھ کر اٹھتے ہیں

دلچسپی اس کے پرتوں پر سے

نظر ہٹنے نہیں دیتی

کہانی کا اختتام تک ساتھ رہتا ہے

اور کچھ کتابیں سرہانے دھری رہتی ہیں

ان کے لمس سے روح کو

سرشار کرتے ہیں

لفظ لفظ کی حُرمت کو

نگاہوں سے بوسہ دیتے ہیں

تشنگی نہیں بُجھتی

ہر روز معانی کے سمندر میں

اترنا ڈوبنا

جذبوں سے سرشار ہونا

اچھا لگتا ہے

یکمشت پڑھنے میں

وہ لذت نہیں رہتی

اسے تو روز پڑھنے میں ہی

سرشاری میسر ہے

اسے ہم روز پڑھتے ہیں

سرہانے دھری کتابیں

بہت عزیز ہوتی ہیں


نائلہ راٹھور

No comments:

Post a Comment