Thursday, 7 October 2021

ٹہنی گیلی ہو تو جلنے میں خلل پڑتا ہے

 ٹہنی گیلی ہو تو جلنے میں خلل پڑتا ہے

اُس کو چُھو لو بھی تو وہ جسم کہاں کُھلتا ہے

کس طرح دل میں اُترنا ہے ریاضت کے بغیر

اُس حسیں شخص کو یہ کام بہت آتا ہے

ایسی حالت ہے تجھے خود سے جدا کرتے ہی دوست

آئینہ تک مجھے پہچان نہیں پاتا ہے

سب یہ کہتے ہیں کہ وہ ایسا نہیں کر سکتا

اور مِرا زخم ہمیشہ ہی ہرا رہتا ہے

کچھ دنوں میں وہ تعلق سے مُکر جائے گا

شہر والوں میں مِرے دوست یہ سب چلتا ہے


کفیل رانا

No comments:

Post a Comment