ہے اختیار میں تیرے تو معجزہ کر دے
وہ شخص میرا نہیں ہے اسے میرا کر دے
یہ ریگ زار کہیں ختم ہی نہیں ہوتا
ذرا سی دور تو رستہ ہرا بھرا کر دے
میں اس کے جور کو دیکھوں وہ میرا صبر و سکوں
مجھے چراغ بنا دے، اسے ہوا کر دے
اکیلی شام بہت جی اداس کرتی ہے
کسی کو بھیج کوئی میرا ہمنوا کر دے
رعنا سحری
No comments:
Post a Comment