Tuesday, 22 March 2022

وہ جس نے مجھ کو تڑپایا بہت ہے

وہ جس نے مجھ کو تڑپایا بہت ہے

مجھے وہ شخص یاد آیا بہت ہے

محبت کی کٹیلی رہگزر میں

خوشی کم اور غم پایا بہت ہے

وہ مجھ کو چھوڑ کر اپنے کیے پر

بہت رویا ہے، پچھتایا بہت ہے

کسی کا نام سنتے وقت مجھ کو

تمہارا نام یاد آیا بہت ہے

کئی برسوں تلک ظالم جہاں نے

ہمیں ملنے کو ترسایا بہت ہے

میں اس دل کو جلانا چاہتا ہوں

مجھے اس دل نے تڑپایا بہت ہے


نورعین ساحر

No comments:

Post a Comment