Friday, 14 October 2022

دنیا کسی کے پیار میں جنت سے کم نہیں

 گیت/غزل


دنیا کسی کے پیار میں جنت سے کم نہیں

اک دلربا ہے دل میں، جو حوروں سے کم نہیں


تم بادشاہِ حُسنِ ہو حُسنِ جہاں ہو

جانِ وفا ہو اور محبت کی شان ہو

جلوے تمہارے حُسن کے تاروں سے کم نہیں

دنیا کسی کے پیار میں جنت سے کم نہیں


بُھولے سے مسکراؤ تو، موتی برس پڑیں

پلکیں اٹھا کے دیکھو تو کلیاں بھی ہنس پڑیں

خوشبو تمہاری زلف کی پھولوں سے کم نہیں

دنیا کسی کے پیار میں جنت سے کم نہیں


دنیا کسی کے پیار میں جنت سے کم نہیں

اک دلربا ہے دل میں، جو حوروں سے کم نہیں 


قتیل شفائی

No comments:

Post a Comment