Sunday, 16 July 2023

اللہ اللہ مصطفٰی ہیں مالک و مختار سوچ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اللہ اللہ مصطفٰیﷺ ہیں مالک و مختار سوچ

پھر بھی پتھر ہیں شکم پر رفعتِ کردار سوچ

بھیج کر احساں جتایا ربِ اکبر نے جِسے

اے مسلماں! اپنے اوپر نعمتِ غفار سوچ

لیلتہ الاسریٰ میں پہنچے قاب قوسين و دنا تک

پَل میں جانا، پَل میں آنا سُرعتِ رفتار سوچ

پاک کرنے کے لیے اپنے خیال و فکر کو

اے غلامِ مصطفٰیﷺ نعتِ شہِ ابرارؐ سوچ

مہر و مہ بھی دیکھ کر جن کے فدائی ہو گئے

وہ تبسم زیرِ لب،۔ وہ دل نشیں گُفتار سوچ

چند دن ٹھہرے جہاں پر میرے پیارے مصطفٰیؐ

کتنا پاکیزہ مقدس ہو گیا وہ غار سوچ

نعتِ پاکِ مصطفٰیﷺ کا یہ بھی اک اعجاز ہے

فکر روشن ہو گئی رضواں کے یہ اشعار سوچ


رضوان عالم

No comments:

Post a Comment