عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
مٹا دئیے برے رسم و رواج حضرتؐ نے
بدل کے رکھ دیا سارا سماج حضرت نے
مطیع ہو گیا، جس پر نگاہ لطف پڑی
کیا ہے سلطنتِ دل پہ راج حضرت نے
کمی نہ آئے گی خوشبو میں صبحِ محشر تک
کھلائے ایسے گلوں کے مزاج حضرت نے
ہوا بلند فضاؤں میں پرچم اسلام
اچھالے قیصر و کسریٰ کے تاج حضرت نے
قلندروں کو بنایا سمندروں کا امیر
کسی کی رہنے نہ دی احتیاج حضرت نے
سجا کے خلد کہا قدسیوں نے حوروں کو
صفیں بناؤ کہ آنا ہے آج حضرت نے
ثناء گری کا صلہ مل گیا تجھے نازش
سنوارے تیرے سبھی کام کاج حضرت نے
حنیف نازش قادری
No comments:
Post a Comment