Thursday, 13 July 2023

رکھنی ہے ہمیں اس وطن پاک کی عزت

 نصر من اللہ (رزمیہ کلام)


رکھنی ہے ہمیں اس وطن پاک کی عزت

ہم پایۂ گردوں ہے اسی خاک کی عزت

رہنی ہے غلام شہِ لولاکﷺ کی عزت

رکھے گا خدا جذبۂ بے باک کی عزت

اللہ نگہبان ہے اس پاک چمن کا

ہر فرد محافظ ہے یہاں اپنے وطن کا

اللہ کے محبوبﷺ کی امّت میں ہیں ہم لوگ

اس رشتے سے خود سایۂ رحمت میں ہیں ہم لوگ

بے مثل زمانے میں، شجاعت میں ہیں ہم لوگ

ڈوبے ہوئے ارمانِ شہادت میں ہیں ہم لوگ

کچھ تیز ہر اک رنگ سے ہے رنگ ہمارا

تکبیر خدا ہے رجزِ جنگ ہمارا 


صبا اکبر آبادی

No comments:

Post a Comment