جہاد و جنگ (رزمیہ کلام)
اٹھے ہیں سرورِ کون و مکاںؐ کے دیوانے
جہانِ کفر میں ایماں کا نور پھیلانے
شجاعتوں کے امیں، بجلیوں کے افسانے
ہوائے بدر کی پاکیزگی نگاہ میں ہے
حیات جلوہ در آغوش رزم گاہ میں ہے
یہ سرفرش، فدا کار مصطفیؐ کے ہیں
یہ جاں نثار طلب گار، مصطفیؐ کے ہیں
یہ جان و دل سے خریدار مصطفیؐ کے ہیں
انہیں نوازے گی اک روز گفتگوئے رسولؐ
انہی کا حصہ ہے تابندگئ روئے رسولؐ
ہوائیں شعلہ فشاں ہیں، فضائیں شعلہ فشاں
لرز رہا ہے حریفانِ تیرہ دل کا جہاں
ترانہ ریز و رجز خواں ہے فوج پاکستاں
فضائے جنگ میں بھی یاد مصطفیؐ کی ہے
لبوں پہ نعت شہنشاہِ دو سراؐ کی ہے
حافظ مظہرالدین مظہر
No comments:
Post a Comment