Wednesday, 12 July 2023

مرے سرکار کے کوچے کا جو بندہ گدا ہو گا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مرے سرکار کے کوچے کا جو بندہ گدا ہو گا

وہ وجہِ رشکِ شاہانِ زمانہ بن گیا ہو گا

ہمیں جو شافعِ روزِ جزا کا جو آسرا ہو گا

تو پھر کیا ڈر، سرِ محشر ہمارا حشر کیا ہو گا

جہاں کے سب وسائل اپنے بس میں آ گئے ہوں گے

درود پاک سرورﷺ بے بسی کو لے اڑا ہو گا

فرشتے مجھ کو ویسے تو سلامی کس لیے دیتے

مِرے لب پر نبیﷺ کا نام جاری ہو گیا ہو گا

مفاہیمَ دَنَا پا کر، فَتَرضٰی جس نے سمجھا ہے

حقیقت الفتِ محبوبﷺ و رب کی پا گیا ہو گا

ادب سے جاں نکالی میری عزرائیل نے جھک کر

کہیں پر میرا حرفِ نعت اس نے پڑھ لیا ہو گا

جہاں میرے قلم پر آیا ہو گا ذکر آقاﷺ کا

درودِ پاکﷺ تو میں نے لکھا، پڑھا ہو گا

میں جب پہلے پہل پہنچا رسولِ پاکؐ کے در پر

ذرا سوچو، اثر کیا روح پر میری ہوا ہو گا

عمل محمود کے جیسے بھی ہیں، امید واثق ہے

شفاعت آقا و مولاﷺ کی پا کر وہ رہا ہو گا


راجا رشید محمود

No comments:

Post a Comment