عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
آدمیت ہوئی ذیشان تِریﷺ نسبت سے
آدمی ہو گیا انسان تریﷺ نسبت سے
تیرے منگتوں نے زمانے میں حکومت کی ہے
سارے سلطانوں کے سلطان تریﷺ نسبت سے
کوئی حسانؓ ہوا کوئی بلالِؓ حبشی
بن گئے بُو ذرؓ و سلمانؓ تریﷺ نسبت سے
دھول اڑتی تھی جہاں درد و الم کی ہر سو
کھل اٹھا دل کا گُلستان تریﷺ نسبت سے
یہ جو روشن ہے ضمیر آج کرم ہے تیرا
دہر میں اس کی ہے پہچان تریﷺ نسبت سے
ضمیر یوسف
No comments:
Post a Comment