Wednesday 10 July 2024

اگر رسول کی تصویر بول پڑتی ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اگر رسول کی تصویر بول پڑتی ہے

اذاں کے روپ میں تکبیر بول پڑتی ہے

بتا رہے ہیں زمانے کو بیٹے راہب کے

حسینؑ بولے تو تقدیر بول پڑتی ہے

زمین کانپنے لگتی ہے اس کی ہیبت سے

کبھی جو غازیؑ کی شمشیر بول پڑتی ہے

علیؑ کی بیٹی کی آواز تو حجاب میں ہے

علیؑ کے لہجے کی تفسیر بول پڑتی ہے

جہاں حسینؑ کے مقصد پہ ہو رہا ہو سوال

وہاں حسینؑ کی ہمشیر بول پڑتی ہے

مِرا حسینؑ سے رشتہ کوئی اگر پوچھے

میں چپ رہوں بھی تو زنجیر بول پڑتی ہے


عدنان محسن

No comments:

Post a Comment