Tuesday 3 September 2024

خود اپنی ذلت و خواری نہ کرنا

خود اپنی ذلت و خواری نہ کرنا

کسی کم ظرف سے یاری نہ کرنا

اگر تم شاد رہنا چاہتے ہو

کسی کی بھی دلآزاری نہ کرنا

اگر توفیق ہو سچ بولنے کی

تو اپنی بھی طرفداری نہ کرنا

تمہیں ہم جانتے پہچانتے ہیں

کبھی ہم سے اداکاری نہ کرنا

کسی کے ساتھ کر لینا عبادت

ہر اک کے ساتھ میخواری نہ کرنا

نہ گر جانا رئیس اپنی نظر سے

کبھی توہین خودداری نہ کرنا


رئیس رامپوری 

No comments:

Post a Comment