جب ملیں گے کہ اب ملیں گے آپ
نہیں معلوم کب ملیں گے آپ
جائیے،۔ جائیے،۔ خدا حافظ
دیکھیے بچھڑے کب ملیں گے آپ
حشر میں آپ ہی ملیں گے کیا
ایک سے ایک سب ملیں گے آپ
ہو گا میرے لیے وہ عید کا دن
آپ سے آ کے جب ملیں گے آپ
عہد کے ساتھ یہ بھی ہو ارشاد
کس طرح اور کب ملیں گے آپ
زندگی میں تو مل نہیں سکتے
ہوں گا جب جاں بلب ملیں گے آپ
وعدۂ وصل پر نہ کیوں خوش ہوں
میں نے سمجھا کہ اب ملیں گے آپ
نہیں دنیا میں جب بشیر حزیں
کس طرح اس سے اب ملیں گے آپ
بشیر احمد دہلوی
بشیرالدین احمد
No comments:
Post a Comment