Wednesday, 8 September 2021

مرے نام کوئی کتاب لکھ

 مِرے نام کوئی کتاب لکھ

مِری ان کہی کا جواب لکھ

مِرے دن کا گریہ نہ لکھ مگر

مِرے رَت جگوں کا حساب لکھ

یہ جو ہجر وصل کے درمیاں

جو جنم جنم کا سکوت ہے

شبِ ہجر اس کو اجال کر

مِری خلوتوں کا عذاب لکھ


اقبال شاہ

No comments:

Post a Comment