Saturday, 18 September 2021

کشمش کو انگور دکھایا جا سکتا ہے

 کشمش کو انگور دکھایا جا سکتا ہے

بڑھیا! تجھ کو حور دکھایا جا سکتا ہے

تم بولو تو تھر کے ریگستانوں کو بھی

پھولوں سے بھرپور دکھایا جا سکتا ہے

اس کے اک رُخسار کے تِل کی رکھوالی پر

کلیوں کو معمور دکھایا جا سکتا ہے

بوڑھے برگد کو پودوں کی فرمائش پر

جنگل سے کچھ دور دکھایا جا سکتا ہے

دنیا کو اچھا اچھا کہنے والوں کو

دنیا کا دستور دکھایا جا سکتا ہے

دور فلک پر سانسیں روکے ایک فرشتہ

ہاتھ میں تھامے صور دکھایا جا سکتا ہے

ایک بریدہ پر پنچھی بھی پیٹ کی خاطر

اڑنے پر مجبور دکھایا جا سکتا ہے


شبیر احرام

No comments:

Post a Comment