کچھ دنوں سے آتا جاتا ہے لگاتار
اس میں بھی کوئی اشارہ ہے لگاتار
اتنا وقفہ پھر ضروری بھی نہیں ہے
کام ہو سکتا ہے جب سارا لگاتار
آپ کہتے ہیں تو ہو گا فائدہ پھر
گو ابھی تک تو خسارہ ہے لگاتار
بات اپنی کوئی جُز وقتی نہیں تھی
اور تو اور اس کو چھوڑا ہے لگاتار
اس نے ہلنا ہی نہیں اپنی جگہ سے
یوں ہی اپنی سمت کھینچا ہے لگاتار
چھوڑ دو گل اب یہ ساری کد و کاوش
اس نے ایسا کرتے رہنا ہے لگاتار
گل فراز
No comments:
Post a Comment