Friday, 10 September 2021

زہرِ غم ہر گھڑی پیا میں نے

 زہرِ غم ہر گھڑی پیا میں نے

جیسے جینا تھا، کیا جیا میں نے

خود کشی بھی حرام تھی آخر

جرم سو یہ نہیں کیا میں نے

جو گریباں ادھیڑ بیٹھا تھا

عمر بھر پھر نہیں سیا میں نے

زندگی نام کی گزاری ہے

خود کو جینے نہیں دیا میں نے

میری آنکھیں پکارتی ہی رہیں

نام اس کا نہیں لیا میں نے

دشمنِ جاں تھی یاد یاروں کی

سو سبھی کو بھلا دیا میں نے


اقبال شاہ

No comments:

Post a Comment