Friday, 10 September 2021

بوجھ سینے سے ہٹانا پڑ گیا

 بوجھ سینے سے ہٹانا پڑ گیا

دل لگی میں دل لگانا پڑ گیا

بے دلی سے صبح نکلے کام کو

شام کو پھر گھر بھی جانا پڑ گیا

ایک ہی تو نام ہم کو یاد تھا

اس کو بھی آخر بھلانا پڑ گیا

جانیے کیا کیا مرض ہوں رونما

جسم جب شاکر پرانا پڑ گیا


عدیل شاکر

No comments:

Post a Comment