Saturday, 11 December 2021

میں کہ بے وقعت و بے مایہ ہوں

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


میں کہ بے وقعت و بے مایہ ہوں​

تیریﷺ محفل میں چلا آیا ہوں​

آج ہوں میں تیرا دہلیز نشین​

آج میں عرش کا ہم پایہ ہوں​

چند پل یوں تیری قربت میں کٹے​

جیسے اک عمر گزار آیا ہوں

​جب بھی میں ارضِ مدینہ پہ چلا​

دل ہی دل میں بہت اِترایا ہوں​

تیراﷺ پیکر ہے کہ اک ہالۂ نُور​

جالیوں سے تجھے دیکھ آیا ہوں​

یہ کہیں خامئ ایماں ہی نہ ہو​

میں مدینے سے پلٹ آیا ہوں​

احمد ندیم قاسمی

No comments:

Post a Comment