Friday, 3 December 2021

کوئی کہتا ہے خدا زمیں سے گیا نہیں

 نظم کے انگوٹھے کھلے ہیں


کوئی کہتا ہے خدا زمیں سے گیا نہیں

مگر کیا وجہ ہے کہ 

شیطان بوڑھے نہیں ہوتے

ان کا طوطی بولتا ہے

ہاں ضعیف کام کرنے سے قاصر ہوتا ہے

اور نظم بزرگوں سے مقابلہ نہیں کرتی

میں مر جاؤں گا

یقیناً مجھے مرنا ہے

لیکن اس نظم کو 

جسے میں نے کچھ دیر پہلے جنا

اسے قتل کرنا ممکن نہیں

میرے نفس ہونے کی یہ آخری دلیل 

زندہ رہے گی


تبسم ضیا

No comments:

Post a Comment