اے خدا تیری تخلیق کردہ یہ حسیں دنیا
جو محبتوں کے خمار سے مزین ہے
کتنی خوبصورت ہے
اس حسیں دنیا میں بچے، پھول، خوشبو
اور چاند تارے ہیں
دلکش اور دلنشیں نظارے ہیں
تو اے دنیا کے لوگو
ان حسیں نظاروں کو آسمان کے ستاروں کو
نفرتوں کے غبار میں تم کبھی بھی گم نہیں کرنا
زائرہ عابدی
No comments:
Post a Comment