Saturday, 9 July 2022

گئے برس کی عید کا دن کیا اچھا تھا

چاند رات


گئے برس کی عید کا دن کیا اچھا تھا 

چاند کو دیکھ کے اس کا چہرہ دیکھا تھا 

فضا میں کیٹس کے لہجے کی نرماہٹ تھی 

موسم اپنے رنگ میں فیض کا مصرعہ تھا 

دعا کے بے آواز الوہی لمحوں میں 

وہ لمحہ بھی کتنا دل کش لمحہ تھا 

ہاتھ اٹھا کر جب آنکھوں ہی آنکھوں میں 

اس نے مجھ کو اپنے رب سے مانگا تھا 

پھر میرے چہرے کو ہاتھوں میں لے کر 

کتنے پیار سے میرا ماتھا چوما تھا

ہوا کچھ آج کی شب کا بھی احوال سنا 

کیا وہ اپنی چھت پر آج اکیلا تھا

یا کوئی میرے جیسی ساتھ تھی اور اس نے 

چاند کو دیکھ کے اس کا چہرہ دیکھا تھا


پروین شاکر

 عید مبارک احباب

No comments:

Post a Comment