عارفانہ کلام حمدیہ و نعتیہ کلام
پڑھا ہے جس نے سدا، لا الٰہ الا اللہ
ٹلی ہے اس سے بلا، لا الہ الا اللہ
سبھی کے کان تو سنتے فقط ہیں موسیقی
"کہاں سے آئے صدا، لا الہ الا اللہ"
لگا ہوں جب سے بھی کہنے نبیؐ کی نعتیں میں
کرم کی ہوئی عطا، لا الہ الا اللہ
نبیؐ کے در پہ چلیں حال دل سنانے کو
سنیں گے دل کی صدا، لا الہ الا اللہ
در حضورؐ پہ مولا مجھے بلا لب پر
ہے حاضری کی دعا، لا الہ الا اللہ
درود پاکﷺ لبوں پر سجا ہوا آقاﷺ
سلام لے لو مِرا، لا الہ الا اللہ
قبول مصطفیٰؐ معصوم کی یہ مدحت ہو
کر رہا کب سے ثنا، لا الہ الا اللہ
معصوم صابری
No comments:
Post a Comment