زندہ رہے میرے وطن
زندہ رہے میرا وطن
ہے یہ بہت پیارا وطن
مرنے کو ہے اس کے لیے
حاضر ہر ایک روح و بدن
دیکھو معاشیات کو
ترسو نہیں خیرات کو
اپنی ہی روٹی کھاؤ تم
کم کر کے دن کو رات کو
اپنا ہی پہنو پیرہن
زندہ رہے میرے وطن
جمہوریت کو توڑ کر
ملت کی گردن موڑ کر
کرسی پہ جا بیٹھے ہیں کیوں
یہ سرحدوں کو چھوڑ کر
بگڑی ہے ساری انجمن
زندہ رہے میرے وطن
غلام حسین سحر
No comments:
Post a Comment