سیاحت کا کچھ خاص شغف تو نہيں مگر
تیرے سنگ دیکھنی ہے وادی کشمیر کی
سر دھُنتے ہیں جس پر سب اہلِ محبت
سفر میں سننی ہے وہ غزل میر کی
قصے کہانیوں کی حد سے آگے میں نے
دیکھ رکھی ہے اک صورت ہیر کی
ایک ساتھ جو بن نہ سکی ہماری
البم میں کمی ہے اس تصویر کی
مل کر دیکھے ہیں جو خواب ہم نے
پا لیں گے وہ بھی منزل تعبیر کی
فاکہہ تبسم
No comments:
Post a Comment