Wednesday, 12 July 2023

نگاہِ رحمت اٹھی ہوئی ہے وہ سب کی بگڑی بنا رہے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نگاہِ رحمت اٹھی ہوئی ہے وہ سب کی بگڑی بنا رہے ہیں

کھلا ہوا ہے کریم کا در، بھرے خزانے لٹا رہے ہیں

فلک کا سینہ دمک رہا ہے زمیں کا گلشن مہک رہا ہے

چھڑے ہیں صلِ علیٰ کے نغمے حضورؐ تشریف لارہے ہیں

نہ انﷺ سا کوئی عظیم دیکھا، نہ ایسا درِ یتیم دیکھا

زمانہ ٹھکرا رہا ہے جن کو، انہیں وہ سینے لگا رہے ہیں

کرے گا یہ حشر بھی نظارا بنیں گے مشکل میں وہ سہارا

کریں گے سب انتظار ان کا، وہ آرہے ہیں وہ آ رہے ہیں

بروزِ محشر بوقت پرسش مجھے جو دیکھا فرشتے بولے

ادھر پریشان کیوں کھڑے ہو تمہیں تو آقاﷺ بُلا رہے ہیں

نبیﷺ کی توصیف اللہ اللہ کہ داد جبریل دے رہا ہے

ظہوری کیا خوش نصیب ہیں جو نبیؐ کی نعتیں سنا رہے ہیں


محمد علی ظہوری

No comments:

Post a Comment