عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
عالم نثار جن پر تشریف لا رہے ہیں
یعنی حضور انورؐ تشریف لا رہے ہیں
بہرِ درودﷺ خوانی ہر دن نئے فرشتے
دربار مصطفٰیؐ پر تشریف لا رہے ہیں
اہل مدینہ بولے خوش ہو کے، جانِ رحمت
دِینِ متین لے کر تشریف لا رہے ہیں
مکہ سے کر کے ہجرت پھر سر زمینِ مکہ
کس شان سے پیمبرؐ تشریف لا رہے ہیں
آؤ، پڑھیں یہاں بھی لاکھوں سلام ان پر
محشر میں جانِ محشر تشریف لا رہے ہیں
شفیق رائے پوری
No comments:
Post a Comment