Monday, 4 December 2023

خلق حسن کے مظہر تشریف لا رہے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


خلقِ حُسن کے مظہر تشریف لا رہے ہیں

دونوں جہاں کے سرورؐ تشریف لا رہے ہیں

جن سے نہ کوئی بہتر، جن کا نہ کوئی ہمسر

بہتر سے جو ہیں بہتر، تشریف لا رہے ہیں

جن پر فدا ہیں میرے اہل و عیال و خواہر

مادر، پدر، برادر، تشریف لا رہے ہیں

دونوں جہاں کی دولت دستِ کرم میں لے کر

جُود و سخا کے پیکر تشریف لا رہے ہیں

کاشف نہ ہو ہراساں تُو قبر میں ذرا بھی

وہ دیکھ تیرے یاور تشریف لا رہے ہیں


کاشف بریلوی

عدنان علی

No comments:

Post a Comment