عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
سائل صدا یہ دیتا ہے جُود و سخا کے بعد
کچھ بھی نہ چاہیے شہِ دیںؐ کی عطا کے بعد
بخشش کرے گا رب میری میدانِ حشر میں
اپنے حبیب سرورِ دیںﷺ کی رضا کے بعد
راحت نصیب ہو گی تجھے دو جہان میں
محبوبِ کائناتﷺ کی مدح و ثنا کے بعد
مل جائے گر مریض کو خاکِ درِ رسولﷺ
حاجت نہیں دوا کی اسے اس دوا کے بعد
ماں کی دعا میں رب نے یہ تاثیر ڈال دی
ساری بلائیں ٹل گئیں ماں کی دعا کے بعد
طاہر! بیان کر دے یہ سارے جہان میں
ذاتِ نبیﷺ بلند ہے ذاتِ خدا کے بعد
طاہر حسین
No comments:
Post a Comment